بریلی، 16 اکتوبر (یو این آئی)اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی اور آندھرا پردیش کے سابق گورنر نارائن دت تیواری نے کہا ہے کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کی فائلوں کے کھلنے سے بہت سی چیزیں سامنے آئیں گی لیکن ان کے بارے میں
جوتاثر قائم ہیں ان میں کسی طرح کی تبدیلی نہیں آئے گی۔
مسٹر تیواری نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کے سلسلے میں جاری بحث کے دوران ان فائلوں کو عوام کے سامنے لایا جانا چاہیے۔